جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے سیاستدان بھی خوش ہو گئے

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے سیاستدان بھی خوش ہو گئے
جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے سیاستدان بھی خوش ہو گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح سے جہاں شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں سیاستدان کے چہرے بھی کِھل اٹھے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی ٹیم کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت ٹیم کے خلاف فتح کی اشد ضرورت تھی جو جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل ہو گئی ہے اور اب دعا ہے کہ 1992ءکی طرح مصباح کی ٹیم بھی آگے بڑھے کیونکہ 1992ءمیں بھی ایسا ہی سست آغاز ہوا تھا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ہر شعبے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کر کے قوم کو تحفہ دیا ہے جس پر تمام کھلاڑی تعریف کے مستحق ہیں۔

مزید : Cricket World Cup 2015