ورلڈکپ کا ایک اور اعزاز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے نام

ورلڈکپ کا ایک اور اعزاز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے نام
ورلڈکپ کا ایک اور اعزاز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے نام

  

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں وہیں مصباح الحق نے بھی مستقل مزاجی اور بیٹنگ لائن میں مرد آہن بن کر خود کو بہترین کپتان ثابت کر دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2015ءکے ابتدائی 2 میچوں میں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور 2 چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود بھی اس تنقید میں کوئی کمی نہ آئی تھی۔ ناصر جمشید، عمر اکمل، شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق بھی اس تنقید کی زد میں آئے تاہم ماسوائے مصباح الحق کے کسی بھی کھلاڑی نے اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی کوشش نہ کی۔

کپتان مصباح الحق نے اب تک ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں داغی ہیں اور ہر میچ میں دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے کے باوجود ایک اینڈ پر موجود رہ کر مرد آہن بنے رہے تاہم ساتھی کرکٹرز کی خراب کارکردگی کے باعث ان کی بہترین بلے بازی بھی ماند پڑ گئی اور اسے سراہنے کے بجائے دیگر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ مصباح الحق نے نا صرف ہر میچ میں نصف سنچری سکور کی ہے بلکہ وہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میںبھی تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : Cricket World Cup 2015