سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو کرارا جواب دیدیا

سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو کرارا جواب دیدیا
سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو کرارا جواب دیدیا

  


آک لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں ابتدائی دو میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے جب ایک صحافی نے یہ کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا جا رہا حالانکہ ان کی شمولیت سے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین دونوں کے مسائل حل ہو جائیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کھلا کر ان کا کیرئیر ختم نہیں کروانا چاہتے۔ انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ سرفراز کو ٹیم میں شامل ہی بطور اوپنر کیا گیا تھا بلکہ ان تو کہنا تھا کہ وہ ساتویں نمبر پر ہی کھیل سکتے ہیں اور ہمیں اوپنر کی ضرورت ہے انہیں ٹیم میں کیونکر شامل کریں؟ تاہم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سرفراز احمد کی شمولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ وقار یونس کا موقف ایک بہانے کے سوا کچھ نہیں تھا کیونکہ سرفراز احمد نے نہ صرف بطور اوپنر 49رنز بنائے بلکہ وکٹ کے پیچھے 6 کیچز بھی لئے۔ اس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیاگیا۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...