سرفرا ز احمد سے متعلق سوال پر وقار یونس پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

سرفرا ز احمد سے متعلق سوال پر وقار یونس پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
سرفرا ز احمد سے متعلق سوال پر وقار یونس پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آک لینڈ(افضل افتخار سے) ورلڈ کپ 2015کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شاندار فتح کے بعد جب ہیڈ کوچ وقار یونس میڈا سے بات چیت کیلئے آئے تو انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب صحافی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے متعلق سوال پوچھ کر ان کو لاجواب کر دیا۔پہلے تو انہوں نے اس سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سرفراز کی قابلیت پر کبھی بھی شک نہیں تھا تاہم صحافیوں نے ان کی گزشتہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیا تو  وقار یونس نے اس صورتحال میں پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے جانے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ واضح رہے اس سے پہلے جب ان سے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کھلا کر ان کا کیریئر ختم نہیں کروانا چاہتے جبکہ وہ تو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ تاہم جب سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف چھ کیچ لئے بلکہ 49رنز بنا کر پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ انہیں اس میچ میں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -