خیبر پی کے میں بغاوت مسلم لیگ ن کی وجہ سے ناکام ہوئی، عمران نوازشریف کا شکریہ ادا کریں:پرویز رشید

خیبر پی کے میں بغاوت مسلم لیگ ن کی وجہ سے ناکام ہوئی، عمران نوازشریف کا شکریہ ...
خیبر پی کے میں بغاوت مسلم لیگ ن کی وجہ سے ناکام ہوئی، عمران نوازشریف کا شکریہ ادا کریں:پرویز رشید

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران نے آج تک جتنے بھی دعوے کئے کوئی ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا، تحریک انصاف خیبر پی کے میں بغاوت مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ناکام ہوئی اس پر عمران کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، این اے 122 نے خان صاحب کے دھاندلی کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب نواز شریف کی جگہ خود پر اور اپنی پارٹی پر توجہ دیتے تو آج ہر محاذ پر شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ عمران قومی اسمبلی کو نہیں مانتے مگر سینٹ کیلئے پشاور جا کر بیٹھ گئے۔ کل ساری دنیا نے دیکھا کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کے ارکان کس طرح پرچیاں باہر لے کر گئے۔ پرویز رشید نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ عمران کا قصور نہیں ان کو پتہ نہیں ملک کیسے چلائے جاتے ہیں جس چیز میں خان صاحب ہار جاتے ہیں اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...