کلثوم پروین کی تین مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک

کلثوم پروین کی تین مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک
کلثوم پروین کی تین مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک

  

اسلام آباد (آئی این پی) بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی خاتون کلثوم پروین نے مسلسل تیسری بار مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہو کر اپنی ”شاندار“ ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ کلثوم پروین نے تین بار سینیٹر منتخب ہوکر خاتون رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ کلثوم پروین 2003ءمیں پہلی بار (ق) لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ 2009ءمیں (ق) لیگ کا زوال ہونے پر کلثوم پروین نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کا ٹکٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اور 2015ءمیں بی این پی (عوامی) کو چھوڑ کر (ن) لیگ کا ٹکٹ حاصل کرکے ایک بار پھر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

مزید : اسلام آباد