جوہری ہتھیاروں تک رسائی کیلئے سعودی عرب اور پاکستان میں غیررسمی معاہدہ ہے:برطانوی میڈیا

جوہری ہتھیاروں تک رسائی کیلئے سعودی عرب اور پاکستان میں غیررسمی معاہدہ ...
جوہری ہتھیاروں تک رسائی کیلئے سعودی عرب اور پاکستان میں غیررسمی معاہدہ ہے:برطانوی میڈیا

  


کراچی (ویب ڈیسک)برطانوی ا خبارفنانشل ٹائمز لکھتا ہے کہ جان کیری نے تشویش کے شکار خلیجی ممالک کو ایران کے جوہری معاہدے پر یقین دلادیا ہے۔ جان کیری کے دور ے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی ریاض میں موجود ہیں جب کہ نئے سعودی فرماں رواں کے ساتھ نواز شریف نے کئی اہم امور پر بات چیت کرنی ہے۔ نواز شریف کے متوازی دورے کوواشنگٹن میں نوٹ کیا گیا ہے اور امریکا میںخاص کر ان قیاس آرائیوں کو مسلسل ہوا دی جارہی ہے کہ اگر پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی کبھی سعودی عرب کو ضرورت محسوس ہوئی تو سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ ایک غیر رسمی معاہدہ ہے۔

 سی آئی اے کے سابق عہدے دار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قیاس آرائی ہے کہ سعودی عرب نواز شریف سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت جو بھی رخ اختیار کرے وہ بہتر معاہدہ ہویا نہ ہو، پاکستان کو سعودی عرب کی سکیورٹی کی دیرینہ وابستگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ہنڈرسن کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی براہ راست تنقید اور نواز شریف کا دورہ ،سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے اشارے ہیں۔ اخبار کے مطابق واشنگٹن میں اس سے بھی تشوش پیدا ہوئی کہ سعودی عرب نے جنوبی کوریا کے ساتھ دو جوہری ری ایکٹر کا معاہدہ کرلیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر ان کی سکیورٹی کے امریکی عزم کوبحال کرنا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیش رفت پر ان ممالک میں تشویش کا باعث بنی۔ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد جان کیری سوئٹزرلینڈ سے سعودی عرب پہنچے۔جان کیری کا دورہ سعودی عرب اسرائیلی رہنما بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں متنازع تقریر کے دو دن بعد ہو رہا ہے۔ تقریر میں اسرائیلی رہنما نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ کسی بھی جوہری معاہدے کی مخالفت کریں۔

مزید : اسلام آباد


loading...