چین نے 4 کلو میٹر تک دشمن کے راڈار میں نہ آنیوالا ہیلی کاپٹر پاکستان کو دے دیا

چین نے 4 کلو میٹر تک دشمن کے راڈار میں نہ آنیوالا ہیلی کاپٹر پاکستان کو دے دیا
چین نے 4 کلو میٹر تک دشمن کے راڈار میں نہ آنیوالا ہیلی کاپٹر پاکستان کو دے دیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے ایک جدید ذی 10 ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ اس طرح کے دو مزید ہیلی کاپٹر اس سال پاکستان کو دیدئیے جائیں گے۔ مقامی اخبار روزنامہ ایکپریس کے مطابق چین نے پاکستان کو یہ ہیلی کاپٹر تحفہ کے طور پر دیا ہے، ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیا جائے گا اور انہیں دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا، ہیلی کاپٹر میں یہ صلاحیت بھی شامل ہے کہ یہ 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کو ”رڈار“ کی نظر میں آئے بغیر کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...