ون ڈے کا عظیم ترین کھلاڑی ،مقابلے میں وسیم اکرم بھی شامل

ون ڈے کا عظیم ترین کھلاڑی ،مقابلے میں وسیم اکرم بھی شامل
ون ڈے کا عظیم ترین کھلاڑی ،مقابلے میں وسیم اکرم بھی شامل

  


نئی دہلی(ویب ڈیسک) کرکٹ ویب سائٹ پر آل ٹائم عظیم ترین ون ڈے کھلاڑی کے اعزاز کیلئے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بھی شارٹ لسٹ ہو گیا۔وسیم اکرم کا مقابلہ بھارتی سچن ٹنڈولکر اور مہندرا سنگھ دھونی، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور ویسٹ انڈین اسٹار ویوین رچرڈز سے ہورہا ہے، آئندہ ہفتے فاتح کا تعین50 ممبران پر مشتمل جیوری کرے گی، اس میں معروف سابق پلیئرزکلائیو لائیڈ، ای ین چیپل، مارٹن کرو، راہول ڈریوڈ، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ ودیگر کے ساتھ معروف کمنٹیٹرز اور کرکٹ رائٹرز شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...