سوات کی رہائشی تبسم نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا عالمی ایوارڈحاصل کر لیا

سوات کی رہائشی تبسم نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا عالمی ایوارڈحاصل کر لیا
سوات کی رہائشی تبسم نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا عالمی ایوارڈحاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اقوام متحدہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سوات کی ایک اور خاتون تبسم عدنان کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تبسم عدنان نےسوات میں خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل پر نہ صرف اپنی آواز اٹھائی بلکہ انہوں نے ”کوینڈ و جرگے“ کی بھی بنیاد ڈالی جس کا مقصد خواتین کے مسائل کو حل کرنا اور ایسی مہمات کو چلانا ہے جن سے خواتین کو اپنی حفاظت کے حوالے سے آگاہی مل سکے۔

مزید :

قومی -