ہاں کا منتظرہوں، ساڑھے 3 فٹ کا کوڈو میرا سے شادی کیلئے تیار

ہاں کا منتظرہوں، ساڑھے 3 فٹ کا کوڈو میرا سے شادی کیلئے تیار
ہاں کا منتظرہوں، ساڑھے 3 فٹ کا کوڈو میرا سے شادی کیلئے تیار

  


ہارون آباد (ویب ڈیسک) فلم سٹار میرا کے آبائی شہر ہارون آباد سے ساڑھے تین فٹ کا خواہشمند اللہ دتہ عرف کوڈو میرا سے شادی کیلئے تیار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ نے کہاکہ اس کا خواب میرا کا ہاتھ تھام کر اس کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرنا ہے۔ اس نے کہا کہ میرا کی جانب سے سنجیدگی سے بارات کا انتظا رکرنے کا بیان پڑھ کر اس کے دل میں اس سے شادی کی خواہش پیدا ہوئی۔اللہ دتہ نے کہا کہ وہ میرا سے شادی کے بعد عمران اور ریحام خان کی طرح عمرے پر جائے گا۔

اس موقع پر اس نے کہا کہ وہ میرا کا بہت بڑا مداح ہے اور بچپن سے اسے پسند کرتا ہے۔ میرا سے شادی اس کی خواہش اور خواب ہے۔ اس نے کہا کہ میرا نے ہمیشہ پیار کرنے والے جیون ساتھی کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے یہ شکوہ بھی کیا کہ شادی کی بات چلنے لگتی ہے تو اچانک ختم ہوجاتی ہے۔ اللہ دتہ عرف کوڈو نے کہا کہ وہ میرا کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دے گا۔ میرا کی طرف سے شادی کیلئے رضا مندی پر وہ بارات لے کر پہنچ جائے گا۔ ایکس وال پر اس نے کہا کہ اسے امید ہے کہ اس کی بے تابی اور محبت کی شدت کے بارے میں جان کر میرا شادی کیلئے ہاں کردے گی۔

مزید : تفریح


loading...