سرفراز کے چھکے پر وسیم اکرم نے بھی ”چھکا“ مار دیا

سرفراز کے چھکے پر وسیم اکرم نے بھی ”چھکا“ مار دیا
سرفراز کے چھکے پر وسیم اکرم نے بھی ”چھکا“ مار دیا
کیپشن: WasimAkram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح پر جہاں عوام انتہائی خوش ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس میچ میں سرفراز احمد کے شاندار 49 رنز اور وکٹ کے پیچھے 6 کیچز کی دھوم بھی پوری دنیا میں مچ گئی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم بھی سرفراز احمد کی بیٹنگ سے خوب محظوظ ہوتے رہے اور کمنٹری باکس میں بیٹھے ایسے الفاظ کا استعمال کرتے رہے کہ جن پر ان کے ساتھی کمنٹیٹر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی کو ایک ہی اوور میں 3 انتہائی شاندار چھکے مارے اور اس دوران وسیم اکرم کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ سرفراز احمد نے جونہی دوسرا چھکا مارا تو انہوں نے اپنے روائتی انداز میں یہ الفاظ استعمال کئے ”شاٹ یار“ جس پر ان کے ساتھی کمنٹیٹرز ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے جس کے بعد وسیم اکرم نے فوراً انگریزی میں بھی ان کے شاٹ کی تعریف کر دی تاکہ وہ حضرات جو اردو نہیں سمجھتے وہ بھی سرفراز کیلئے ان کے تعریفی کلمات کو سمجھ سکیں۔


Daily Pakistan Sports by kami168

مزید :

Cricket World Cup 2015 -