پنجاب کی جیلوں میں 231 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف

پنجاب کی جیلوں میں 231 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف
پنجاب کی جیلوں میں 231 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف

  


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ قیدیوں کا علاج بھی جیلوں میں ہی شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داخل کرائے گئے جواب میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں موجود متعدد قیدی ایڈز سے متاثر ہیں۔ 51 ہزار 931 قیدیوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 231 قیدیوں کے ایڈز ٹیسٹ مثبت نکلے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق متاثرہ قیدیوں کا علاج جیل میں شروع کیا گیا ہے جبکہ دوسرے قیدیوں کو ایڈز سے متاثرہ قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے، محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں 35 خواتین سمیت سزائے موت کے 64 قیدی موجود ہیں۔ خواتین قیدیوں کا قصاص بیت المال سے ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایسی خواتین جو دیت اور قصاص ادا نہ کرسکیں گی ان کا جرمانہ بیت المال کے فنڈ سے ادا کیا جائے گا۔

مزید : لاہور


loading...