ہالینڈ کی حسین و جمیل ماڈل مچھلی کا تیل چراتے پکڑی گئی

ہالینڈ کی حسین و جمیل ماڈل مچھلی کا تیل چراتے پکڑی گئی
ہالینڈ کی حسین و جمیل ماڈل مچھلی کا تیل چراتے پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) ہالینڈ کی حسین و جمیل ماڈل ڈی کوک اپنے حسن کے جلوﺅں سے لاکھوں مردوں کے دل چراچکی ہے لیکن نیویارک شہر میں یہ 19 سالہ خوبرو حسینہ ایک بڑے شاپنگ سنٹر میں مچھلی کا تیل اور چاکلیٹ چراتے ہوئے پکڑی گئی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل مشہور فیشن میگزین ”ووگ“ سمیت کئی مقبول عام میگزینوں کے فرنٹ کور کی زینت بن چکی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مچھلی کے تیل کی بوتل اور کچھ چاکلیٹ اٹھا کر اپنے بیگ میں ڈالے اور پھر رقم ادا کئے بغیر چپکے سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ ڈی کوک کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ معصوم ہے کیونکہ وہ ادائیگی کرنا بھول گئی تھی۔ ایک بیان میں اس نے کہا کہ ماڈل نے سب اشیاءکی ادائیگی کردی تھی لیکن چاکلیٹ اور مچھلی کے تیل کی ادائیگی کرنا بھول گئی۔ شاپنگ سنٹر کی درخواست پر ماڈل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزید :

تفریح -