تینوں خانز کو اکٹھا کرنا ممکن نہیں: فرح خان

تینوں خانز کو اکٹھا کرنا ممکن نہیں: فرح خان
تینوں خانز کو اکٹھا کرنا ممکن نہیں: فرح خان

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کو ” میں ہوں ناں “ اور ” ہیپی نیو ایئر“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی فرح خان نے انڈسٹری کے خانز( شاہ رخ، سلمان اور عامر) کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا ایک مشکل کام قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب فرح خان سے تینوں خانز کو ایک فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا توفرح نے اس کام کو نہایت مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وہ شاہ رخ، سلمان اورعامرکی بہت اچھی دوست ہیں، تاہم وہ انھیں ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتیں اور نہ ہی اس کی حامی نہیں بھرسکتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے8 سال پہلے تنیوں خانز کو فلم ” اوم شانتی اوم “ کے ایک گانے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔فرح خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امکانات کم ہیں لیکن کسی نہ کسی دن وہ تینوں خانز کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر کے خوش نصیب کہلائیں گی۔

مزید : تفریح