آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کا جائزہ لیا

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کا ...
آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کا جائزہ لیا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا اور اس وقت واحد فیصلہ دہشتگردوں کیخلاف کاروائی ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کور ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف کو اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کے گھروں کو واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے شدت پسندوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر تمام ریاستی اداروں کے مابین تعاون پر داد تحسین دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے وسط میں متاثرین کی گھروں کو واپسی کا ہر صورت آغاز کیا جائے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ضرب عضب کے تکمیل کے نتیجے افغانستان کے ساتھ بارڈر پر بھی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...