مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ ’نا انصافی‘ ، گلگت بلتستان میں نیا نظام لائیں گے: عمران خان

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ ’نا انصافی‘ ، گلگت بلتستان میں نیا نظام ...
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ ’نا انصافی‘ ، گلگت بلتستان میں نیا نظام لائیں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کی باقی ماندہ پاکستان سے علیحدگی کی اصل وجہ نا انصافی ہی تھی اور آج بھی ملک کے کئی حصوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم عبوری حکومت بد نیتی کی بنیاد پر ہے جس کے خلاف آواز نہ ا ٹھائی گئی تو اس کا نقصان عوام کو اور ملک کو ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ بھی نا انصافی کی جا رہی ہے، اگر میں وہاں کا وزیر اعلیٰ ہوتا تو پرویز خٹک کی طرح خاموش نہ رہتا بلکہ وفاق کو پریشان کر کے رکھ دیتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی حا صل کی تو یہاں بھی انصاف کی بنیاد پر قائم نیا نظام لائیں گے۔ کپتان نے ایک بار پھر حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -