میچ کے دوران پاکستانی شائقین نعرہ تکبیر کے نعرے بلند کرتے رہے

میچ کے دوران پاکستانی شائقین نعرہ تکبیر کے نعرے بلند کرتے رہے
 میچ کے دوران پاکستانی شائقین نعرہ تکبیر کے نعرے بلند کرتے رہے

  


آکلینڈ (افضل افتخار سے )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں پاکستانی شائقین نعرہ تکبیراور پاکستان جیتے گا کے نعرے لگاتے رہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئے ہوئے تماشائیوں کی تعداد 22,700تھی جبکہ کئی پاکستانی شائقین آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے لمبا سفر طر کرکے اپنی ٹیم کو بوسٹ اپ دینے کے لیے خاص طور پر ایڈین پارک آئے تھے۔پورے اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کے شیدائی نعرہ تکبیر اور پاکستان جیتے گا کے نعرے گونجتے رہے،اسٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرارتے رہے۔میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے شہری بھی اپنی فیملی کے ساتھ آئے اور محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی

سرفراز احمد اور یونس خان کی بیٹنگ اور شاہد آفریدی کے چھکوں نے مصباح الیون کے چاہنے والوں میں ولولہ پیدا کردیا۔میچ کے اتار چڑھاﺅ پر شائقین تماشائی بھی دل تھامے بیٹھے رہے۔پاکستان کی جیت پر پورا سٹیڈیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستان کی فتح کا ہیرو تمام اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے سرفراز احمد کو قرار دیا۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...