سابق صدر نے رحمان ملک کو ڈانٹ پلادی

سابق صدر نے رحمان ملک کو ڈانٹ پلادی
سابق صدر نے رحمان ملک کو ڈانٹ پلادی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینٹ سے متعلق بیان بازی پرسابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو ڈانٹ پلادی ۔ آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پارٹی اتحادیوں سے مشاورت کرکے چیئرمین او ر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا فیصلہ کریں گے ، ہم اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتے اور آئندہ کے لیے اس ضمن میں بیان بازی سے روکدیا۔

یادرہے کہ رحمان ملک نے بیان دیاتھاکہ سینٹ چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کاحق ہے اور وہ اپنا امیدوار لارہی ہے جس کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے نوٹس لیا۔

مزید : قومی