سینیٹ چیئر مین کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اے این پی سے رابطے تیز

سینیٹ چیئر مین کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اے این پی سے رابطے تیز
 سینیٹ چیئر مین کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اے این پی سے رابطے تیز

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ چیئر مین کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اے این پی سے رابطے تیزکر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی سے رابطہ کیا اور ان سے سینیٹ چیئر مین کیلئے تعاون مانگا۔امیر حیدر ہوتی کا کہناتھا کہ سینیٹ چیئر مین کیلئے آصف علی زرداری نےبھی اسفند یارولی سے رابطہ کیاہے اوراسی سلسلے میں اے این پی کا وفد پیر کو آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔امیر حیدر ہوتی کاکہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اے این پی سینیٹ میں کس پارٹی کا ساتھ دے گی۔

صرف پاکستانی باﺅلرز ہی ایسا کر سکتے تھے: بین الاقوامی میڈیا

مزید : قومی


loading...