وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفی،قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفی،قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں ...
وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفی،قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

  

آکلینڈ(افضل افتخار سے)وفاقی وزیربرائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈریفارمزاحسن اقبال نے آکلینڈمیں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مصباح الحق ،شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کے ساتھ سیلفی بھی بنائی ۔پاکستانی کھلاڑیوںکی طرف سے احسن اقبال کوآٹو گراف والی گرین شرت بھی پیش کی گئی ۔احسن اقبال نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے پاکستانی ٹیم کونیک تمناو¿ں کاپیغام پہنچایا۔اس موقع پرنیوزی لینڈمیں پاکستانی ہائی کمیشنرزہرہ اکبری بھی موجودتھیں۔ٹیم مینجرنویداکرم چیمہ نے وفاقی وزیراحسن اقبال سے کھلاڑیوںاورٹیم آفیشلز کاتعارف کروایا۔احسن اقبال نے اس موقع پرپاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ ’نا انصافی‘ ، گلگت بلتستان میں نیا نظام لائیں گے: عمران خان

مزید : Cricket World Cup 2015