شاندار کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے ترقی کے ”در“ کھول دیئے

شاندار کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے ترقی کے ”در“ کھول دیئے
شاندار کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے ترقی کے ”در“ کھول دیئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جہاں ناقدین کا منہ بند کر دیا ہے وہیں ان کے کرکٹ کیرئیر کو بھی ”پَر“ لگے ہیں اور پی آئی اے کے ایم ڈی نے انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد پی آئی اے کرکٹ ٹیم کے بھی اچھے کھلاڑی ہیں اور متعدد بار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ پر انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کے سرفراز احمد پی آئی اے کی جانب سے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...