ایک ہی میچ میں 6 کیچ ، سرفراز احمد پہلے وکٹ کیپر بن گئے

ایک ہی میچ میں 6 کیچ ، سرفراز احمد پہلے وکٹ کیپر بن گئے
ایک ہی میچ میں 6 کیچ ، سرفراز احمد پہلے وکٹ کیپر بن گئے

  

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کسی بھی میچ میں وکٹ کے پیچھے 6 کیچ پکڑنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اپنے بلے کے ذریعے رنز اگلنے کے بعد وکٹ کے پیچھے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاشم آملہ کے ’خوبصورت‘ کیچ سمیت کل 6 کیچ پکڑ کر ناصرف آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کیا ہے بلکہ پاکستان کے واحد وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈم گلکرسٹ 4 سے زائد میچوں میں 6 مرتبہ کیچ پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں اور اس فہرست میں ان کا پہلا نمبر ہے لیکن سرفراز احمد کی پرفارمنس سے قبل اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کا نام شامل نہیں تھا۔

مزید : Cricket World Cup 2015