وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس،رہنماوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس،رہنماوں کو اہم ذمہ ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس،رہنماوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی طرف پارٹی رہنماوںکو چیئر مین سینیٹ کیلئے دوسری جماعتوں رابطے کی ذمہ داریاںسونپی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹ میں اپنا چیئر مین منتخب کروانا چاہتی ہے جس کیلئے وزیر اعظم نے مختلف جماعتوں سے رابطے کیلئے مختلف پارٹی رہنماوں کا انتخاب کیاہے۔اسحاق ڈار کو پیپلزپارٹی اور اے این پی،پرویز رشید کو جے یو آئی (ف)اور شہباز شریف کو ایم کیو ایم سے رابطے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفی،قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

مزید : قومی /اہم خبریں