چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ نہیں کیا ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے : پرویز رشید

چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ نہیں کیا ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ ...
چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ نہیں کیا ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ابھی ن لیگ نے سینیٹ کے لیے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے فیصلہ مشاورت کے بعد کی جائے گا جبکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کی مشاورت سے سینیٹ چیئر مین کا امیداوار لائے گی:شیری رحمان

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے جبکہ اسحاق ڈار پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے اپنے بارے میں بھی بتایا کہ انہوں نے خود سراج الحق اور ایم کیو سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد مشاورت مکمل کر کے سینیٹ کے لیے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔