نوجوان کا اپنی خوبصورت محبوبہ کو موت کا بوسہ

نوجوان کا اپنی خوبصورت محبوبہ کو موت کا بوسہ
نوجوان کا اپنی خوبصورت محبوبہ کو موت کا بوسہ

  

بخارسٹ (نیوز ڈیسک) رومانیہ میں ایک پتھر دل نوجوان نے اپنی خوبرو محبوبہ کو گلے میںہار پہنانے کے بہانے اسے پھانسی دے کر ہلاک کردیا۔ 16 سالہ نوجوان ایڈورڈ پرجو نے پولیس کو بتایا کہ ایلینا ڈیانا نامی لڑکی سکول کے دور سے ہی اس کی دوست تھی اور دونوں کی خوبصورت جوڑی بہت مقبول تھی۔ ایڈورڈ کو شک تھا کہ ایلینا اس میں دلچسپی کھوچکی ہے اور اسے چھوڑنے والی ہے۔ اس نے محبوبہ کے رویے کو بے وفائی قرار دیتے ہوئے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا اور نہایت بے حسی پر مبنی ظالمانہ منصوبہ بنایا۔

صرف خوبصورت لوگو ں کے لیے قائم ویب سائٹ نے تین ہزار صارفین کو بے دخل کر دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

ایڈورڈ نے ایلینا کو ایک پارک میں ملنے کو کہا جہاں پہنچنے پر اس نے ایلینا کو بتایا کہ وہ اس کے لئے ایک خوبصورت ہار بطور تحفہ لایا ہے۔ اس نے لڑکی کو پیار سے بوسہ دیا اور بتایا کہ وہ اپنا منہ دوسری طرف کرے تاکہ وہ اسے خوبصورت ہار گلے میں پہنائے۔ پولیس کو دئیے گئے بیان میں ایڈورڈ نے بتایا کہ جونہی ایلینا نے منہ دوسری طرف کیا اس نے جیب سے ایک تار نکالی اور اس کے گلے میں ڈال کر گلا دبا دیا۔ لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد یہ اس کی لاش کو پارک میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پارک میں سیر کے لئے آنے والی ایک خاتون نے لاش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد سنگدل نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس