سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے اپنے ہم وطنوں کو عجیب مشورہ دے دیا

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے اپنے ہم وطنوں کو عجیب مشورہ دے دیا
 سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے اپنے ہم وطنوں کو عجیب مشورہ دے دیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظورالحق نے مملکت میں مقیم اپنے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی کلچر اور قوانین و ضوابط کا احترام کریں تاکہ ان کی زندگی مسائل سے محفوظ رہے اور مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی عزت میں اضافہ ہو۔

وہ دارالحکومت میں پاکستان رائٹرز کلب کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی بے جا مسائل کا سبب بن سکتی ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے خود بھی مسائل کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان کے خاندان والوں کو بھی تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مقامی کلچر اور قوانین کے احترام کو پاکستانی کمیونٹی کا امتیازی وصف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا مہذب اور قانون پسندی پر مبنی رویہ ان کی پہچان ہے۔

افغان مرَدوں نے برقعے پہن لیے کیونکہ۔۔۔

اس نشست کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر بھی بات کی گئی اور خصوصاً مملکت میں پاکستانی تعلیمی اداروں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے اور انہیں مملکت کی غیر ملکی آبادی میں نہایت اہم مقام حاصل ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...