خوبرو خاتون کو دعوت مسافر طیارے کے پائلٹ کو بہت مہنگی پڑی ، بڑی مشکل میں پھنس گیا

خوبرو خاتون کو دعوت مسافر طیارے کے پائلٹ کو بہت مہنگی پڑی ، بڑی مشکل میں پھنس ...
خوبرو خاتون کو دعوت مسافر طیارے کے پائلٹ کو بہت مہنگی پڑی ، بڑی مشکل میں پھنس گیا

  


ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) فضائی سفر کے دوران سینکڑوں مسافروں کی سلامتی کی ذمہ داری پائلٹ کے کندھوں پر ہوتی ہے مگر ہانگ کانگ کے ایک پائلٹ نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک خوبرو دوشیزہ کو دل لگی کے لئے کاک پٹ میں بلالیا جس کے بعد اس پائلٹ کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پائلٹ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک 28 سالہ چینی دوشیزہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ خاتون نے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ویڈیوز اور تصاویر بنائی تھیں اور فخریہ طور پر بتایا تھا کہ اسے کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ بیٹھنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا اور وہ اس پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی۔ ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد شہریوں میں سخت اشتعال اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پائلٹ کے فعل کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مسافروں کی سلامتی پر حملہ قرار دیا گیا۔

فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شخص کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو یقین نہ آئے

نیوز ویب سائٹ "Shanghaiist.com"کے مطابق پائلٹ نے نوجوان لڑکی ادانگ کو طیارے میں جگہ نہ ہونے کے بعد کاک پٹ میں آنے کی دعوت دی جسے لڑکی نے بخوشی قبول کر لیا۔ خاتون تائیوان کے دارالحکومت تائپے سے ہانگ کانگ آنے والی پرواز کے دوران تمام وقت کاک پٹ میں ہی موجود رہی اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ فعل غیر ذمہ دارانہ ہونے کے ساتھ شرمناک بھی تھا۔ متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پائلٹ کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے اسے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...