برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بحال ہوگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بر طانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بحال ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق2012 میں رضوان نامی ملزم جو کہ برطانیہ سے سزا یافتہ تھا پاکستان کی جیل سے فرار ہو گیا تھا جس کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ معطل ہو گیا تھا مگر وزیرت داخلہ کاکہنا تھا کہ اب برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بحال ہو گیا ہے اب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہو سکے گا۔