گاڑی کے بعد ایپل کی اگلی نظر آسمانوں پر

گاڑی کے بعد ایپل کی اگلی نظر آسمانوں پر
گاڑی کے بعد ایپل کی اگلی نظر آسمانوں پر

  


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دیو ہیکل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو ہم عموماً موبائل فون اور لیپ ٹاپ جیسی ٹیکنالوجی کی وجہ سے جانتے ہیں مگر حال ہی میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ایپل بغیر ڈرائیور کے کار، جدید ترین ریل گاڑیاں اور حتیٰ کہ ہوائی جہاز بنانے کے منصوبوں کا بھی آغاز کرنے والی ہے۔

کمپنی نے سوئٹزرلینڈ میں ایک پیٹنٹ درخواست دی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمپنی اب الیکٹرونک آلات کے دنیا سے نکل کر بہت آگے تک جانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ایپل کی درخواست کے دستیاب ہونے والے ترجمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمپنی ریلوے انجن، زمینی ٹرانسپورٹ، ہوائی ٹرانسپورٹ، موٹر وہیکلز کے الیکٹرونک آلات، ریل کاریں، بحری جہاز اور ہوائی جہاز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایپل کی درخواست نمبر 51792/201 تیرہ فروری کو بیکرز اینڈ مکینزی زیورخ کے ذریعے سوئس رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔

کیاآپ اگلے 10سال زندہ رہیں گے؟سائنسدانوں نے بیٹھے بٹھائے معلوم کرنے کا طریقہ بتا دیا

ایپل کی طرف سے اس انقلابی منصوبے کے بارے میں کوئی رسمی بیان نہیں دیا گیا لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے Titan پراجیکٹ کے تحت سینکڑوں ملازمین بھی بھرتی کرلئے ہیں اور اس کی پہلی کار 2020ءمیں منظر عام پر آسکتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...