بحریہ ٹاون اور کے الیکڑک کے درمیان دبئی میں تاریخی معاہدے پر دستخط
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاون اور کراچی الیکٹرک سپلائی کے درمیان دبئی میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیںجس کے مطابق پاور پلانٹ کے ذریعے بحریہ ٹاون کراچی کو بجلی فراہم کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون اور کے الیکڑک کے درمیان بجلی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے کیلئے اربوں کے منصوبے لگائے جائیں گے۔کراچی کو بجلی فراہم کرنے کیلئے کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔چیئر مین بحریہ ٹاون ملک ریاض کاکہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کا عہد کیا ہے اور کے الیکڑک کے ساتھ مل کر کراچی کو دوبارہ روشن کریں گے۔
کاروبار تو ہوتا رہے گا لیکن پاکستان کا میچ دوبارہ نہیں آئے گا:پاکستانی شائقین