دوران پرواز نوعمر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والا بھارتی درندہ انجام کو پہنچ گیا

دوران پرواز نوعمر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والا بھارتی درندہ انجام کو ...
دوران پرواز نوعمر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والا بھارتی درندہ انجام کو پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے برطانیہ جانے والی ایک پرواز میں ایک بھارتی شخص نے بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی حرکات کی کوشش کی جس پر اسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اسے باقاعدہ طورپر ایک جنسی درندہ قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

نوجوان کا اپنی خوبصورت محبوبہ کو موت کا بوسہ
بدکردار ملزم منجیت سنگھ سدھو کی عمر 38 سال ہے اور وہ دوران پرواز شراب نوشی کرکے لڑکی کے ساتھ جنسی گفتگو کرتا رہا اور پھر اس کے دست درازی کی کوشش بھی کی۔ لڑکی اپنی کلاس فیلوز اور اساتذہ کے ساتھ بھارت میں ایک سیاحتی دورے کے بعد واپس برطانیہ جارہی تھی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس کے ساتھ بینکاک کے جنسی اڈووں، طوائفوں اور منشیات کے بارے میں گفتگو کی اور جب اس نے جان چھڑوانے کے لئے اپنے کانوں پر ہیڈ فون لگالئے تو اس شخص نے بدکرداری کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے اس کے جسم کو چھونا شروع کردیا۔ جب عملے کی طرف سے اسے شراب نوشی اور لڑکی کے ساتھ بدتمیزی سے منع کیا گیا تو اس نے عملے کے ساتھ بھی بدزبانی کی اور انہیں گالیاں دیں۔
جب جہاز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا تو پولیس اس کی منتظر تھی اور اترتے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا۔ بدکردار شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سات سال کے لئے جنسی مجرموں کے رجسٹر میں دستخط کرنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -