ون ڈے کرکٹ میں مصباح نے انوکھا مگر دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا

ون ڈے کرکٹ میں مصباح نے انوکھا مگر دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا
ون ڈے کرکٹ میں مصباح نے انوکھا مگر دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے جہاں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ شکست دی ہے وہیں کئی اعزازت بھی اپنے نام کئے ہیں۔ فاسٹ باﺅلرز، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شاہد آفریدی نے متعدد انفرادی اعزازات بھی اپنے نام کئے ہیں لیکن کپتان مصباح الحق کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جنہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک اچھے بلے باز ہیں بلکہ ایک بہترین کپتان بھی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یوں تو کئی ریکارڈز بنے ہیں تاہم کپتان مصباح الحق نے ایک انوکھا مگر دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے جسے شائد ہی توڑا جا سکے۔ مصباح الحق بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں بغیر سنچری بنائے 5000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایڈن پارک میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں مصباح الحق محض 7 رنز کے خسارے کے باعث اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ناکام رہے تھے تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف لیگ سپنر عمران طاہر کی گیند پر شاٹ کھیلے ہوئے یہ منفراد، انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اور ٹورنامنٹ کے اب تک 4 نصف سنچریاں سکور کرنے والے پہلے اور واحد بلے باز ہیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -