پنجاب بار کونسل غریب سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی

پنجاب بار کونسل غریب سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی
پنجاب بار کونسل غریب سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بارکونسل نے مستحق سائلین کومفت قانونی امدادفراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پنجاب بار کونسل کی فری لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بے سہارا شہریوں کو مقدمات کے لئے مفت وکلاءکی سہولت فراہم کی جائے گی اور صوبہ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کودی جانےوالی سہولیات کاجائزہ لیاجائے گا، بے سہارا شہریوں کی امداد کے لئے آئی جی جیل خانہ جات سے قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں، پنجاب بارکونسل کی فری لیگل ایڈ کمیٹی نے وکلاءکی فیسیں برداشت نہ کرنےوالے صوبہ بھر کے سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پہلے مرحلے میں لاہورسے تعلق رکھنے والے سائلین کو سول اورفوجداری کیسز میں مفت وکلاءکی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ جیلوں میں بند غریب اور بے سہارا قیدیوں کی حالت زاراوران کو فراہم کی جانیوالی سرکاری سہولیات کا جائزہ لینے کےلئے پنجاب بارکے ممبران صوبہ بھر کی جیلوں کا دورہ بھی کریں گے۔ پنجاب بارکونسل کے ممبر ملک سرود احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی مراسلہ لکھ کر ان سے مستحق قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ایسے ناداراورغریب سائلین کو مفت قانونی امداد فراہم کی جاسکے۔

مزید : لاہور


loading...