گورنر سندھ عشرت العبادنے گٹار بجاکرسب کو حیران کر دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈسیک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادصرف سیاست سے ہی نہیں بلکہ موسیقی سے بھی گہرا لگاو رکھتے ہیں ۔سندھ یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عشرت العباد نے گٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا۔عشرت العباد نے بالی وڈ کی فلم عاشقی 2 کاگانا ’تم ہی ہوں‘ گٹار پر بجایا۔ڈاکٹر عشرت العباد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ ملک میں کھیلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان کاکہنا تھا کہ سندھ یوتھ فیسٹیول کا مقصد ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے اور اس میں جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔