سینیٹ الیکشن میں خالی پرچیاں نکلنا خیبرپختونخواہ میں دھاندلی کا ثبوت ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے : سینیٹر زاہد خان

سینیٹ الیکشن میں خالی پرچیاں نکلنا خیبرپختونخواہ میں دھاندلی کا ثبوت ہے ، ...
سینیٹ الیکشن میں خالی پرچیاں نکلنا خیبرپختونخواہ میں دھاندلی کا ثبوت ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے : سینیٹر زاہد خان

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءسینیٹر زاہد خان پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں دھاندلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہے کہ ووٹنگ کے بعد بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں شدید دھاندلی کی ہے جبکہ ووٹنگ کے دوران کئی مرتبہ ماحول خراب کرنے کی بھی کوشش کی ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کا ماحول خراب کرنے اور بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں برآمد ہونے پر الیکشن کمیشن کے عملے سے پوچھ گچھ کریں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

2013 ءکے الیکشن میں دھاندلی کا شور ضرورت سے زیادہ ہے ، شور کرنے کی بجائے ثبوت دیں : چیف الیکشن کمشنر

مزید : پشاور /اہم خبریں