گلیکسی S6 کی ریلیز کے بعد سام سنگ کیلئے بڑا خطرہ !ایپل ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گیا

گلیکسی S6 کی ریلیز کے بعد سام سنگ کیلئے بڑا خطرہ !ایپل ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ ...
گلیکسی S6 کی ریلیز کے بعد سام سنگ کیلئے بڑا خطرہ !ایپل ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل اور سام سنگ کے درمیان ٹیکنالوجی کے میدان کے علاوہ قانونی میدان میں بھی جنگ جاری رہتی ہے اور ایپل نے تازہ ترین حملہ کرتے ہوئے ایک امریکی عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سام سنگ کو حکم دے کہ کمپنی اپنے فون سے ایپل کے ایجاد کردہ فیچرز ختم کرے۔

گزشتہ سال بھی ایپل کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سام سنگ مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے پر ایپل کو رقم کی صورت میں ہرجانہ ادا کرے جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ ان فیچرز کی وجہ سے سام سنگ کے کاروبار کو فروغ ملنے کے شواہد نہیں ملے لہٰٰذا ایپل کی درخواست پر انہیں ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

گلیکسی S6 کے کیمرے کے زبردست فیچرز

 ایپل کا موقف تھا کہ سام سنگ اس کے آٹو کریکٹ، سلائیڈ ٹو ان لاک اور کوئیک لنکس سمیت متعدد فیچرز نقل کررہا ہے۔ سام سنگ کا موقف ہے کہ کچھ فیچرز پر پابندی کا مطلب پوری پراڈکٹ پر پابندی ہے جبکہ دوسری جانب ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایجاد کردہ فیچرز کو صرف اپنے موبائل فونز پر دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی مارکیٹ میں ان کی ممتاز حیثیت قائم رہے۔ اگر ایک دفعہ پھر فیصلہ سام سنگ کے حق میں آیا تو عین ممکن ہے کہ ایپل کو مجبوراً ایک لائسنس جاری کرنا پڑے جس کے تحت سام سنگ اس کے فیچر استعمال کرسکے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...