کونسی ائیرلائنز سب سے کم لیٹ ہوتی ہیں اور مسافروں کو پیسے فوراً واپس کر دیتی ہیں؟فہرست جاری کر دی گئی، عرب ائیرلائن سب پر بازی لے گئی

کونسی ائیرلائنز سب سے کم لیٹ ہوتی ہیں اور مسافروں کو پیسے فوراً واپس کر دیتی ...
کونسی ائیرلائنز سب سے کم لیٹ ہوتی ہیں اور مسافروں کو پیسے فوراً واپس کر دیتی ہیں؟فہرست جاری کر دی گئی، عرب ائیرلائن سب پر بازی لے گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پروازیں منسوخ یا کینسل ہونے پر مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس دلوانے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنی ”ایئرہیلپ“ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کو زرتلافی کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ائرلائنوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق قطر ایئرویز سب پر بازی لے گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطرایئرویز کی پروازیں سب سے کم لیٹ یا منسوخ ہوتی ہیں اور اگر ایسا ہو جائے تو وہ فوری طور پر مسافروں کو کرائے کی رقم واپس کر دیتی ہے۔درجہ بندی کی اس فہرست میں قطر ایئرویز کو 8.9پوائنٹس ملے۔8.5پوائنٹس کے ساتھ نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم رائل ایئرلائنزدوسرے، 8.2پوائنٹس کے ساتھ لیٹویا(Latvia) کی ایئربالٹک کوآپریشن تیسرے ، فرانس کی ایئر فرانس چوتھے، جرمنی کی لفتھینسا جرمن ایئرلائنز(Lufthansa German Airlines) پانچویں، کینیڈا کی ایئر کینیڈا چھٹے اور متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائنز ساتویں نمبر پر آئی۔اس حوالے سے سب سے بری کارکردگی برطانوی فضائی کمپنیوں ایزی جیٹ اور ورجن اٹلانٹک کی تھی جن کی پروازیں سب سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔اس درجہ بندی میں 34ایئرلائنز کو شامل کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق یورپ اور شمالی امریکہ سے ہے۔ جبکہ ایشیاءاور آسٹریلیا سے کسی بھی ایئرلائنز کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس