کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کب اور کہاں لگایا گیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کب اور کہاں لگایا گیا؟ جان کر آپ کو ...
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا پہلا اے ٹی ایم کب اور کہاں لگایا گیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اپنے شہر میں کئی اے ٹی ایم مشینیں دیکھیں ہوں گی اور ان میں سے پیسے بھی نکلوائے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین کب اور کہاں لگائی گئی؟اگر آپکے ذہن میں امریکہ کانام آرہا ہے تو آپکا جواب غلط ہے کیونکہ پہلی ایسی مشین لندن میں لگائی گئی تھی۔

جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص کے ذہن میں ایسی مشین کا خیال نہاتے ہوئے آیا تھااور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لئے دن رات ایک کردی۔اس نے مشہور برطانوی بینک بارکلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کرلیا گیااور آخر کار جون 1967ءکو شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں اے ٹی ایم مشین لگادی گئی۔اس وقت PINکا خیال نہ ہونے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لئے چیکوں پر کاربن پرنٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس