کیا آپ کو معلوم ہے ایک آئی فون 6 بنانے پر ایپل کا کتنا خرچ ہوتا ہے اور پھر اسے فروخت کتنے میں کیا جاتا ہے؟ ایسی معلومات کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ کو معلوم ہے ایک آئی فون 6 بنانے پر ایپل کا کتنا خرچ ہوتا ہے اور پھر اسے ...
کیا آپ کو معلوم ہے ایک آئی فون 6 بنانے پر ایپل کا کتنا خرچ ہوتا ہے اور پھر اسے فروخت کتنے میں کیا جاتا ہے؟ ایسی معلومات کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ نے آئی فون 6تو ضرور دیکھا ہوگا اور اسے خریدنے کی خواہش بھی ہوتی ہوگی لیکن اس کی بہت زیادہ قیمت کو دیکھتے ہوئے آپ صبر کو ترجیح دیتے ہوں گے لیکن آپ کو جان کر شدید حیرت ہوگی کہ ایک آئی فون کو بنانے میں صرف26ہزار روپے لاگت آتی ہے لیکن اسے بہت ہی بلند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

IHS Technologyکی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون 6بنانے کے لئے استعمال ہونے والے میٹریل کی قیمت 23ہزار روپے ہے ۔اس فون کی سب سے قیمتی چیز سکرین ہے اور اس کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار روپے ہے اوراس کے12میگا پکسلز کیمرہ کی قیمت2400روپے ہے۔اس کی ایک جی بی میموری کی قیمت صرف 600روپے ہے۔اس تمام میں سب سے افسوسناک پہلو لیبر کا ہے جسے صرف 190روپے فی گھنٹہ دیا جاتا ہے اور ایپل اربوں روپے کامنافع ہرسال کماتا ہے۔آپ پچاہیں توریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ،لیبر،شپنگ،ٹیکسز،مارکیٹنگ واشتہارات کو بھی بیچ میں شامل کرلیں تب بھی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوگی۔اب آپ کو معلوم ہوچکا ہوگا کہ ایپل کس طرح ایک 26ہزار روپے کا فون آپ کو80ہزار روپے میں فروخت کررہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس