وہ لڑکی جس کے پاس کوئی دولت نہیں لیکن پھر بھی شہزادیوں کی طرح پوری دنیا کی سیر کرتی ہے، حیران کن طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا

وہ لڑکی جس کے پاس کوئی دولت نہیں لیکن پھر بھی شہزادیوں کی طرح پوری دنیا کی سیر ...
وہ لڑکی جس کے پاس کوئی دولت نہیں لیکن پھر بھی شہزادیوں کی طرح پوری دنیا کی سیر کرتی ہے، حیران کن طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کی 32سالہ لڑکی نٹیلی(Natalie) کے پاس کوئی دولت نہیں تھی مگر اسے دنیا میں گھومنے کا بہت شوق تھا۔ پھر اس نے اپنا شوق پورا کرنے کا ایک حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالااوراب وہ بغیر کوئی رقم خرچ کیے شہزادیوں کی طرح پوری دنیا میں گھوم رہی ہے۔ برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق نٹیلی ویب سائٹ مس ٹریول (Misstravel)پرمختلف ممالک کے امیر کبیر مردوں سے دوستی کرتی ہے اور پھر وہ مرد اسے اپنے خرچ پر ملنے کے لیے اپنے ملک بلاتے ہیں۔ سب سے پہلے نٹیلی نے دبئی کے ایک کامیاب انجینئر سے دوستی کی اور دوبئی میں لگژری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوئی۔ اس کے بعد اس نے ابوظہبی میں ایک میڈیکل ایگزیکٹو کے ساتھ دوستی کر لی اور وہاں پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ نٹیلی ایک فزیشن دوست سے ملنے بھارت اور ایک برطانوی تاجر کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار چکی ہے۔نٹیلی گزشتہ 12ماہ سے دنیا میں گھوم رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ” ان بارہ سالوں کا تجربہ عمر بھر کے تجربے کے برابر ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس