وزیر خزانہ کی پی آئی اے کو کوالٹی سروس عالمی معیار کے مطابق بنا نے کی ہدایت

وزیر خزانہ کی پی آئی اے کو کوالٹی سروس عالمی معیار کے مطابق بنا نے کی ہدایت
وزیر خزانہ کی پی آئی اے کو کوالٹی سروس عالمی معیار کے مطابق بنا نے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کو اپنی کوالٹی اور سروس عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔ حکومت پی آئی اے کو کوالٹی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ نئی بات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیر خزانہ کو پی آئی اے کی موجودہ معاشی پروفائل کے حوالے سے بریفنگ کی اور فوری طورپر معاشی ضرورت کے حوالے سے بتایا ۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ ائیرلائن کے آپریشنل لاسز کو کم کرنے ‘ سروس اور ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید : قومی