ماہ نور کو بھارت سے ایک گانے کی ویڈیو میں کام کرنے کی پیشکش

ماہ نور کو بھارت سے ایک گانے کی ویڈیو میں کام کرنے کی پیشکش
ماہ نور کو بھارت سے ایک گانے کی ویڈیو میں کام کرنے کی پیشکش

  

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہ نور کو پڑوسی ملک سے ایک گانے کی ویڈیو کی پیشکش کر دی گئی۔ سٹیج نامور اداکارہ ماہ نور کو بھارت میں ایک ویڈیو گانے میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفر ہوئی ہے جس کیلئے انہوں نے بھارتی ڈائریکٹر سے بیس لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔ نئی بات کے مطابق امکان ہے کہ ماہ نور معاہدہ طے پا جا نے کے بعد ویڈیو میں حصہ لینے کیلئے اپریل کے آخر میں بھارت جائیں گی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ماہ نور کو بھارت سے ایک پنجابی فلم کی آفر بھی ہوئی تھی مگر اداکارہ نے اپنی مسلسل فنی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

مزید : تفریح