2015ءمیں 48 ہزار پاکستانیوں نے پناہ کی درخواست دی: یورپی یونین

2015ءمیں 48 ہزار پاکستانیوں نے پناہ کی درخواست دی: یورپی یونین
2015ءمیں 48 ہزار پاکستانیوں نے پناہ کی درخواست دی: یورپی یونین

  

لاہور (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 48 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواست دی۔ ان میں 2 ہزار 300 خواتین اور 3 ہزار 18 سال سے کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یونین کے 28 ممالک کو کل 12 لاکھ سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال صرف اگست کے مہینے میں 9 ہزار پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں۔ سیاسی پناہ کیلئے سب سے زیادہ 15 ہزار درخواستیں ہنگری میں دی گئیں جبکہ اٹلی پاکستانی تارکین وطن کی دوسری منزل رہا جہاں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

مزید : بین الاقوامی