19 شادیاں رچانے والے ملزم کی فیروزوالا کچہری میں خواتین کے ہاتھوں چھترول

19 شادیاں رچانے والے ملزم کی فیروزوالا کچہری میں خواتین کے ہاتھوں چھترول
19 شادیاں رچانے والے ملزم کی فیروزوالا کچہری میں خواتین کے ہاتھوں چھترول

  

فیروزوالا (ویب ڈیسک) فیروزوالا کچہری میں 19 شادیاں رچانے والے ملزم کی 19 عورتوں نے عدالت کے باہر پولیس حراست میں چھترول کردی۔ اس دوران ملزم کے حامی افراد کی عورتوں کے ساتھ ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ بعض وکلاءبھی جھگڑے میں کود پڑے۔نوائے وقت کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون (م) کے ساتھ زیادتی کرنے اور 19 عورتوں سے شادیاں کرنے والے ملزم ندیم کو ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کچہری فیروزوالا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس دوران عورتوں کی بڑی تعداد نے ملزم کو عدالت کے قریب گھیر کر جوتوں سے پٹائی کردی۔ پولیس نے مزاحمت پر اسے بچایا۔ اس دوران ملزم کے حامی افراد نے بھی خواتین سے بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی۔

مزید : شیخوپورہ