نواز لیگ نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے ،ان کا یوم حساب قریب آ چکا : شیخ رشید

نواز لیگ نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے ،ان کا یوم حساب قریب آ چکا : شیخ ...
نواز لیگ نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے ،ان کا یوم حساب قریب آ چکا : شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی ‘شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نیب کو ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے ‘حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے انکا یوم حساب قر یب آچکا ہے‘کر پشن کر نیوالے نیب کو جتنی مر ضی آنکھیں دکھا لیں انکو کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا ‘پنجاب میں ہونیوالی کر پشن حکمرانوں کے سوا ہر کسی کو نظر آرہی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے  انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بعد اب انکے بھائی بھی نیب سے ناراض نظر آرہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ نیب نے کر پشن کر نیوالوں کا پکڑ نے کا آغاز کرد یا ہے جسکی وجہ سے حکمرانوں کو مسئلہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا صوبے سے ہو انکا احتساب ضرور ہو نا چاہیے اگر کر پشن ختم نہیں ہوگی توملک میں کوئی بھی مسئلہ حل نہیں بلکہ مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

مزید : قومی