ایف بی آر کو 8ماہ کے دوران 1800ارب روپے کا ٹیکس وصول

ایف بی آر کو 8ماہ کے دوران 1800ارب روپے کا ٹیکس وصول

 اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران اٹھارہ سو ارب روپے ٹیکس جمع کیا ٗٹیکس وصولی میں سترہ فیصد اضافہ ہوا۔ابتدائی اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی سترہ فیصد اضافے سے اٹھارہ سو ارب روپے رہی ،جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران مجموعی طور پر ایک ہزارپانچ سواڑتیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ۔رواں مال سال آٹھ ماہ کے دوران ڈائریکٹ ٹیکسز، سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار پانچ سو انسٹھ ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ، کسٹم ڈیوٹی کی وصولی دوسو چالیس ارب روپے رہی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں گذشتہ مالی سال کی نسبت کافی بہتری آئی۔

مزید : کامرس