ترک سرمایہ کاروں کا 5رکنی تجارتی وفد لاہور پہنچ گیا

ترک سرمایہ کاروں کا 5رکنی تجارتی وفد لاہور پہنچ گیا

(کامرس رپورٹر) ترک سرمایہ کاروں کا 5رکنی تجارتی وفد لاہور پہنچ گیا ہے ۔ان کے اس د ورے کا مقصد معدنیات، سنگ مرمر ،لائیو سٹاک اور ڈیری مصنوعات کے شعبے میں موجود دونوں ملکوں میں تعاون کو مزید فروغ دیناہے ۔انہیں اس دورے کی دعوت پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفد کے تین روزہ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کیلئے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ترک سرمایہ کار ڈیری مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کو متعارف کرانا چاہتے ہیں ۔خاص طور پر دودھ سے تیار کردہ مکھن ،پنیر،دہی اور دیگر اشیاکو یہاں پر اسیں کر کے دوسرے ملکوں کو بھجوانا چاہتے ہیں ۔وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔معدنیات اور سنگِ مرمر کے شعبے میں وفد نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چنیوٹ کا دورہ بھی کریں گے اور بھر پور سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔وفد کے سربراہ مظفر گونیش کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست اور برادر ملک ہے اور وہ یہاں حکومت اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں موجود امکانات کا جائزہ لے کر بھاری سرمایہ کاری کریں گے ۔

مزید : کامرس