دنیا بھرمیں گندم کی پیدوار72 کروڑٹن رہنے کا امکان

دنیا بھرمیں گندم کی پیدوار72 کروڑٹن رہنے کا امکان

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ قحط سالی کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیدوار بہتر کروڑٹن رہنے کا امکان ہے پاکستان سمیت چین میں گندم کی کاشت اورپیداوارمیں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق رواں سال روس یوکرائن بھارت سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں قحط سالی اور خشک موسم کی وجہ سے گند م کی پیداوارمیں ایک اعشاریہ چارفیصد کی کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوربہتر کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے تاہم یہ شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک کروڑ ٹن کم ہیاس کے برعکس پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔

مزید : کامرس