پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کا تمام صوبوں میں سٹالز لگانے کا فیصلہ

پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کا تمام صوبوں میں سٹالز لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں مثالی کردار اد ا کررہی ہیں اور شہروں کے ساتھ ساتھ دور افتادہ دیہات اور بنیادی سہولیات سے محروم پس ماندہ علاقوں میں بھی ہنر مند خواتین اپنی خداداد صلاحیتوں سے پاکستانی تہذیب و ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں۔تقریب سے خطاب میں خورشید برلاس نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان میں ہنر مند خواتین کے کام کو اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ کرافٹ فیئر کا اہتما م کیا گیا ہے جس میں ہر شعبے اور عمر کے لوگ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیئر میں تمام صوبوں کے ہینڈی کرافٹ کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔ مسز شیریں ارشد نے کہاکہ تمام صوبوں میں گھریلو دستکاریوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اوربہت جلد پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن دیگر صوبوں میں سٹالز لگائے گی ۔

مزید : کامرس